Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانامریکا شرائط مان جائے تو 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

امریکا شرائط مان جائے تو 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی وزیر خارجہپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا شرائط مان جائے تو تہران دو روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے، اور ای سی او ممالک نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے۔

امریکا شرائط مان جائے تو 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ
شیئر کریں:

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا شرائط مان جائے تو تہران دو روز کے اندر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے، اور اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے ممالک نے امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی کوششوں کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے تہران کے پیش کردہ منصوبے کی حمایت کی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران اسلام آباد کے ثالثی کردار سے مطمئن ہے، اور واشنگٹن ایران کی شرائط تسلیم کر لے تو تہران دو روز کے اندر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

عباس عراقچی ای سی او وزارتی کونسل کے 30 ویں اجلاس کے لیے اسلام آباد میں موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط کو مضبوط بنانے، خطے میں تجارت کو آسان بنانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے سے اجتماعی استحکام کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بیرونی خطرات اور انحصار میں کمی آئے گی اور ایک زیادہ مربوط اور خود کفیل خطے کے قیام کو فروغ حاصل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جدید، جامع اور موثر تجارتی معاہدہ علاقائی تجارت کو وسعت دینے، اقتصادی استحکام مضبوط بنانے اور خطے کے عوام کے لیے فوائد پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان اور قطر ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کر رہے ہیں، اور ای سی او کے اسلام آباد اعلامیے میں ان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی گئی ہے۔

امریکا شرائط مان جائے تو 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ