Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanاسحاق ڈار کی ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات، انسانی ہمدردی کے تعاون پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات، انسانی ہمدردی کے تعاون پر تبادلہ خیالPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
2 min read

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ ملی بینڈ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی امیدوار لانا نصیبہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں انسانی ہمدردی کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار کی ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات، انسانی ہمدردی کے تعاون پر تبادلہ خیال
Share:

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم کو آئی آر سی کی پاکستان میں جاری سرگرمیوں اور منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پاکستان اور آئی آر سی کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو سراہا، اور انسانی امداد، بحالی اور مقامی برادریوں کی استعداد کار مضبوط بنانے میں تنظیم کے کردار کا اعتراف کیا۔

اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور انسانی ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے مسلسل بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت، بین الاقوامی انسانی صورتحال اور امدادی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

لانا نصیبہ سے الگ ملاقات میں اسحاق ڈار نے بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کیلئے پاکستان کی دیرینہ حمایت اور کثیرالجہتی نظام کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا، خاص طور پر فلسطین اور کشمیر کے تنازعات سے متعلق قراردادوں پر۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل تنظیم کے تین بنیادی ستونوں — بین الاقوامی امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق — میں اس کے کردار کو مضبوط بنائیں گے۔

اسحاق ڈار کی ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات، انسانی ہمدردی کے تعاون پر تبادلہ خیال