Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانپیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے کمی، نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقرر، ڈیزل برقرار

پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے کمی، نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقرر، ڈیزل برقرارپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے کمی، نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقرر، ڈیزل برقرار
شیئر کریں:

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے سے کم ہو کر 325 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18 نومبر 2026 سے ہوگا۔

اوگرا کے مطابق قیمتوں میں نظرثانی وفاقی حکومت کی منظوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔ آزاد اردو نے بھی رپورٹ کیا کہ پیٹرول مزید 3 روپے سستا ہوا ہے، جبکہ ڈیزل اپنی سابقہ قیمت 358 روپے پر برقرار ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

یہ کمی پیر کو کیے گئے 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد ہوئی ہے، جس سے پیٹرول 330 سے کم ہو کر 328 روپے اور ڈیزل 360 سے کم ہو کر 358 روپے فی لیٹر ہو گیا تھا، اور اس کا اطلاق 17 نومبر سے ہوا تھا۔ اوگرا روزانہ قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ نظرثانی کر رہا ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال کرنے والے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے، تاہم ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے سے مال بردار گاڑیوں، ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات میں فوری کمی کا امکان نہیں۔ یہ قیمتیں ایکس ڈپو ہیں، اس لیے پمپ پر اصل قیمت میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے کمی، نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقرر، ڈیزل برقرار