Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانپاکستان اور ترکیہ کے ایئر چیفس کی ملاقات، دفاعی اور ایرو اسپیس تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ترکیہ کے ایئر چیفس کی ملاقات، دفاعی اور ایرو اسپیس تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیالپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

ترک ایئر فورس کے کمانڈر جنرل رافت دالکیران کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

پاکستان اور ترکیہ کے ایئر چیفس کی ملاقات، دفاعی اور ایرو اسپیس تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
شیئر کریں:

پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ دفاعی اور ایرو اسپیس تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے، اور پاکستان ایئر فورس نے ترک ایئر فورس کو پائلٹ ٹریننگ، پیشہ ورانہ ترقی اور استعداد کار بڑھانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک ایئر فورس کے کمانڈر جنرل رافت دالکیران کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آمد پر ترک ایئر چیف کو پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل سدھو نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی شراکت داری دفاعی اور ایرو اسپیس شعبوں میں مزید تعاون کی نمایاں صلاحیت کے ساتھ ایک مضبوط اسٹریٹجک تعلق میں بدل چکی ہے۔ انہوں نے ترک ایئر فورس کی پائلٹ ٹریننگ، پیشہ ورانہ ترقی اور استعداد کار بڑھانے کے اقدامات میں پاک فضائیہ کی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔

جنرل دالکیران نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تجربے اور جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جدید کاری کی کوششوں اور بڑھتی ہوئی مقامی ایرو اسپیس صلاحیتوں کی بھی تعریف کی، اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربے سے فائدہ اٹھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

پاکستان اور ترکیہ کے ایئر چیفس کی ملاقات، دفاعی اور ایرو اسپیس تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال