
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
طارق محمود ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مقررPakistan
وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر طارق محمود کو سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔

Share:
وزارت اطلاعات و نشریات نے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طارق محمود کو سرکاری خبر رساں ادارے کے روزمرہ امور اور انتظامی معاملات کی نگرانی سونپی گئی ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے انہیں انتظامی اور مالی اختیارات بھی تفویض کر دیے گئے ہیں۔ طارق محمود 31 دسمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ تک اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ملک کا سرکاری خبر رساں ادارہ ہے، جو ملک بھر کے اخبارات، ٹیلی ویژن چینلز اور دیگر میڈیا اداروں کو خبریں فراہم کرتا ہے۔






