Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانخواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید: اندرونی اختلافات بانی کی رہائی میں رکاوٹ

خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید: اندرونی اختلافات بانی کی رہائی میں رکاوٹپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما آپس میں لڑ رہے ہیں اور الزام لگایا کہ وہ بانی کو جیل میں ہی رکھنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید: اندرونی اختلافات بانی کی رہائی میں رکاوٹ
شیئر کریں:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پارٹی ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو کیا رہا کرائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پارٹی کے رہنما آپس میں ہی لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں تاکہ ان کی اپنی دکانداری چلتی رہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے حمایتی اور پارٹی رہنما بانی کے لیے قید سے بھی بڑی سزا ہیں، اور پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پارٹی قیادت اپنے بانی کی رہائی کے لیے کتنی سنجیدہ ہے۔

وزیر دفاع نے بانی پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص جیل میں قید اپنے سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا، آج خود مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کی تکلیف پر قہقہے لگانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے ان کی ہدایت پر اعلیٰ عدلیہ سے طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل کی تھی۔