پی ٹی اے نے کہا ہے کہ فنگر پرنٹس اور بائیومیٹرک ڈیٹا صرف مجاز سروس سینٹرز پر دیں، اور خبردار کیا ہے کہ کوریئر کمپنی کا نمائندہ بن کر کال کرنے والے جعلساز شہریوں سے او ٹی پی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر شازیہ فاطمہ خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت جلد سوشل میڈیا ریگولیٹر کو فعال کرے گی، جبکہ مصنوعی ذہانت کے دور میں سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے آگاہی اور رپورٹنگ مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔