مظفرآباد(حیات نیوز ) الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے اثاثہ جات کی تفصیل جمع نا کروانے پر تین ممبران اسمبلی آزاد کشمیراکمل سرگالہ، غلام محی الدین دیوان ، محمد اقبال کی رکنیت معطل کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 31 دسمبر سے قبل ممبران اسمبلی کو بیوی بچوں سمیت تمام اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے باعث تین ممبران کی جانب سے اثاثہ جات کی تفصیل نا جمع کروانے پر ان کی رکنیت معطل کی گئی ہے
For the latest news, follow us on Facebook DAILY HAYAT - Mirpur A.J.K








