میرپور( حیات نیوز) اسٹیٹ آفیسر بلدیہ میرپور چوہدری بشارت حسین کا قبضہ مافیا کیخلاف ایک اوراحسن اقدام،حال روڈ نزد محمدی مسجد سیکٹرای / 2 میں مفاد عامہ کی جگہ پر کھدائی کرتے ہوئے قبضہ کرنے کی کوشش ناکام ،پلاٹ نمبر83پی / 1 سیکٹرای / 2 پر قائم مکان کی مالکہ نے عقبی جانب غیر قانون کھڑکیاں اور دروازہ بدوں نقشہ قائم کرکے مفاد عامہ کی جگہ پر کھدائی کرتے ہوئے قبضہ کی کوشش کی اطلاع ملنے پر اسٹیٹ آفیسر بلدیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کھدائی کو رکواتے ہوئے مالکہ مکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مفاد عامہ کی جگہ کی سابقہ صورت میں بحالی اور غیر قانونی کھڑکیاں اور دروازہ بند کرنے کیلئے ایک
ہفتہ کی مہلت دے دی بصورت دیگر محکمہ ازاخود کاروائی کریگا عوام علاقہ کی جانب سے چوہدری بشارت حسین اسٹیٹ افیسر میونسپل کارپوریشن کی بروقت کاروائی کو سراہا جارہا ہے
For the latest news, follow us on Facebook DAILY HAYAT - Mirpur A.J.K











