میرپور (حیات نیوز )چیف ایگزیکٹو حیات گروپ آف نیوز پیپرز آزاد کشمیر وسنئیر صحافی ممتاز علی خاکسار کی خصوصی دعوت پر برطانیہ کی نامور سیاسی و سماجی شخصیت .مشیر برائے برطانیہ وزیر اعظم آزاد کشمیر و تغمہ امتیاز حکومت پاکستان زاہد مغل روز نامہ حیات مظفرآباد /میرپور کے مرکزی دفتر تشریف لائے .ان کے ہمراہ سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور الحاج غلام رسول عوامی .سنیئر نائب صدر چیمر آف کامرس آزاد کشمیر صابر مغل اور دیگر احباب بھی تھے .آفس پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور گلے میں ہار پہنائے گئے
READ MORE: اسٹیٹ آفیسرچوہدری بشارت حسین کا قبضہ مافیا کیخلاف احسن اقدام
سنئیر صحافی ممتاز علی خاکسار کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے زاہد مغل کا کہنا تھا کہ مجھے حکومت پاکستان کی جانب سے ملنے والا تغمہ امتیاز صرف میرا اعزاز نہیں بلکہ یہ اعزاز پورے شہر کا ہے .یہاں پر ممتاز علی خاکسار نے کہا کہ زاہد مغل تغمہ امتیاز ملنے کے حقیقی حقدار ہیں کونکہ انہوں نے برطانیہ میں رہ کر کشمیر کی آزادی اور مقامی مسائل پر کھل کر بات کی اور آواز کو بلند کیا یہی وہ ہے کہ برطانیہ کے اندر زاہد مغل کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے
For the latest news, follow us on Facebook DAILY HAYAT - Mirpur A.J.K








