ڈڈیال (حیات نیوز ) ڈڈیال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری ۔ ملزم گرفتار 18 بوتل شراب برآمد
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور ڈی ایس پی ڈڈیال چوہدری مہربان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پولیس ڈڈیال کے ایس ایچ او ذوہیب طاہر کے زیر نگرانی پولیس ٹیم جن میں(اے ایس ای) طاہر محمود، تفتیشی آفیسر خالد صدیق ڈی ایف سی طاہر عباس، ڈی ایف سی ذیشان مجید، کامران جمشید،اور زعفران مجید شامل تھے جنہوں نے انب پرانا بائی پاس روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص ولد طارق محمود قوم بھٹی ساکن سیکٹر نمبر 6 ڈڈیال کو گرفتار کر کے 18 بوتل شراب برآمد کر لی ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
For the latest news, follow us on Facbook Page @Daily Hayat Newspaper









Comments 1