Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولمیرپوروزیر صحت کا کے آئی سی اور ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ، اہم ہدایات جاری

وزیر صحت کا کے آئی سی اور ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ، اہم ہدایات جاریمیرپور

hammadkhaksar
hammadkhaksar
جمعہ، 13 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے کے آئی سی میں سی سی یو کی اپ گریڈیشن اور ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا اور معیار بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیر صحت کا کے آئی سی اور ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ، اہم ہدایات جاری
شیئر کریں:

وزیر صحت عامہ آزادکشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے جمعہ کے روز کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں، مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات اور ہسپتال کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو سہولیات کی بہتری کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔

وزیر صحت نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سی سی یو کی اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں معیار اور مریضوں کی ضروریات کو خصوصی اہمیت دی جائے۔ سی سی یو کی اپ گریڈیشن کا کام وزیر صحت کی ہدایات پر جاری ہے اور اسے تین ہفتوں میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

انہوں نے 30 الیکٹرک ہسپتال بیڈز کی مجوزہ فراہمی کے پیش نظر موجودہ گنجائش کے مطابق ان کی مناسب تنصیب اور ایڈجسٹمنٹ کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت کی تزئین و آرائش کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے راہداریوں، وارڈز، سائیڈ رومز اور نئے بلاک کی چھتوں کی سیلنگ کی مرمت و تبدیلی کی ہدایت کی۔ انہوں نے دیواروں کی مناسب فنشنگ، یکساں کلر اسکیم، پردوں اور بلائنڈز کی تبدیلی، معیاری پنکھوں کی تنصیب اور کانفرنس ہال سمیت مختلف حصوں کی بہتری کی ہدایت کی۔

انہوں نے عمارت میں پانی کی سیم اور رطوبت کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کے مستقل تدارک اور بارشی پانی کی نکاسی کے نظام کو درست کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

وزیر صحت عامہ کی ملاقات نفیس گروپ آف کمپنیز کے بانی حاجی محمد سلیم کے فرزند رافع سلیم سے بھی ہوئی۔ حاجی محمد سلیم کی جانب سے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت عطیہ کی گئی تھی۔

بعد ازاں وزیر صحت عامہ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے ٹراما سینٹر اور شعبہ ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی کے عقبی حصے میں حفاظتی فائبر شیٹ کی چھت، بیرونی دیواروں کی تزئین و آرائش، پتھر کی فنشنگ، بہتر ڈیزائن اور معیاری ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

ایک روز قبل وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بھمبر کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے 970 ملین روپے کے بہتری پیکج اور نئی کیتھ لیب منصوبے کا جائزہ لیا اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے شارٹ، مڈ اور لانگ ٹرم ایکشن پلان کا حکم دیا تھا۔

میرپور دورے کے دوران حکام نے وزیر صحت کو جاری کاموں کی پیش رفت اور مریضوں کو دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ بہتری کے کام بروقت مکمل کیے جائیں اور ہر فیصلے میں مریضوں کی سہولت کو پیش نظر رکھا جائے۔

وزیر صحت کا کے آئی سی اور ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ، اہم ہدایات جاری