Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولمیرپورمیر اکبر خان کا میرپور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، سیپج ختم کرنے کی ہدایت

میر اکبر خان کا میرپور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، سیپج ختم کرنے کی ہدایتمیرپور

hammadkhaksar
hammadkhaksar
ہفتہ، 21 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

وزیر فزیکل پلاننگ سردار میر اکبر خان نے میرپور کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی نئی عمارت کا معائنہ کیا اور سیپج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے اور تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

میر اکبر خان کا میرپور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، سیپج ختم کرنے کی ہدایت
شیئر کریں:

میرپور — آزاد جموں و کشمیر کے وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ و باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار میر اکبر خان نے ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد سعید کے ہمراہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ کیا اور ہسپتال کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا۔

وزیر نے ہسپتال کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے اور سیپج کا مسئلہ فوری طور پر اور مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر متعلقہ کنٹریکٹر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ہسپتال آمد پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ نے وزیر کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وزیر نے عمارت کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں تعمیراتی کام، منصوبے کی موجودہ پیش رفت، تکمیل کے مراحل اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

معائنے کے دوران عمارت کے بعض حصوں میں سامنے آنے والی سیپج کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے وزیر نے متعلقہ کنٹریکٹر کو اس مسئلے کا فوری اور مستقل بنیادوں پر حل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں معیار اور پائیداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ماندہ کام برق رفتاری کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے منصوبے کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

سردار میر اکبر خان نے کہا کہ ہسپتال جیسے مفاد عامہ کے اہم عوامی ادارے کی تعمیر میں معیار، تکنیکی تقاضوں اور مریضوں کی ضروریات کو خصوصی اہمیت دی جائے تاکہ نئی عمارت کی تکمیل سے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی حکومت کی ترجیحات کے مطابق صحت کے شعبے کی بہتری، ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا حصہ ہیں۔

وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ٹیچنگ ہسپتال کی نئی عمارت کی تکمیل سے علاقے میں طبی سہولیات کی فراہمی مزید بہتر ہوگی۔

دورے کے اختتام پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ کی جانب سے وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ سردار میر اکبر خان اور ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد سعید کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

میر اکبر خان کا میرپور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، سیپج ختم کرنے کی ہدایت