Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانقبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے گرینڈ یوتھ جرگے کا انعقاد

قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے گرینڈ یوتھ جرگے کا انعقادپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
جمعہ، 27 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

پشاور پریس کلب میں منعقدہ جرگے میں قبائلی اضلاع کے نوجوان طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فیصلہ سازی میں مؤثر نمائندگی کا مطالبہ کیا۔

قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے گرینڈ یوتھ جرگے کا انعقاد
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے جمعے کے روز پشاور پریس کلب میں گرینڈ یوتھ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوان طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ جرگہ ٹرائبل یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ شرکا نے نوجوانوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز، دستیاب مواقع، نمائندگی اور بااختیاری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

جرگے میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا نعمان مجاہد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹ و پالیسی اینالسٹ اسلام وزیر، ایڈووکیٹ جویریہ اور پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے سینئر رہنما ولید ہاشمی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔

افتتاحی خطاب میں ٹرائبل یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر مرتضیٰ محسود نے نوجوانوں کو درپیش مسائل، تعلیم، روزگار، دستیاب مواقع اور مختلف فورمز پر ان کی شمولیت پر اظہار خیال کیا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور فیصلہ سازی میں ان کی مؤثر نمائندگی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

نعمان مجاہد نے صوبائی حکومت اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کی جانب سے نوجوانوں کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات، جاری پروگراموں اور مستقبل کے وژن پر روشنی ڈالی۔

اسلام وزیر نے نوجوانوں کی ترقی، نمائندگی، روزگار اور بااختیاری کے لیے مؤثر پالیسی سازی کی اہمیت اجاگر کی، جبکہ ایڈووکیٹ جویریہ نے نوجوان خواتین کو درپیش مسائل، مختلف شعبوں میں ان کی شمولیت اور بااختیاری پر گفتگو کی۔ ولید ہاشمی نے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے مسائل اور چیلنجز اور ان کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر اظہار خیال کیا۔

جرگے میں فیصلہ سازی میں نوجوانوں کی شمولیت، تعلیم، فنی تربیت، روزگار، کاروباری مواقع، خواتین کی نمائندگی، کھیل، ثقافت، سیاحت اور قیام امن میں نوجوانوں کے کردار سمیت مختلف اہم امور زیر بحث آئے۔ شرکا نے خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاک فوج اور تمام سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا اور قیام امن کے لیے ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

اختتام پر مرتضیٰ محسود نے اعلان کیا کہ نوجوانوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام سفارشات اور مطالبات اعلیٰ حکام اور صوبائی و وفاقی حکومتوں تک پہنچائے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے مزید عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے حقوق، نمائندگی اور مسائل کے حل کے لیے مستقبل میں بھی جرگوں، سیمینارز اور مشاورتی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں کی آواز مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچائی جا سکے۔

قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے گرینڈ یوتھ جرگے کا انعقاد