Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولکاروبارقومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدلکاروبار

hammadkhaksar
hammadkhaksar
بدھ، 18 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

شارٹ ٹرم سرٹیفیکیٹس اور عام سیونگ اکاؤنٹ پر منافع بڑھ گیا ہے جبکہ بہبود، ریگولر انکم اور ڈیفینس سرٹیفیکیٹس کی شرحیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل
شیئر کریں:

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے بچت کی بچچ اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے 18 نومبر 2026 کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئی شرحوں سے سرٹیفیکیٹ رکھنے والوں اور اکاؤنٹ ہولڈرز کے منافع میں تبدیلی آئے گی۔

اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ کے پہلے پانچ منافعوں کی شرح 11.8 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ چھٹا اور آخری منافع 12.8 فیصد پر برقرار رہے گا۔ ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پہلے پانچ منافعوں میں ہر چھ ماہ بعد 5,900 روپے اور آخری منافع میں 6,400 روپے ملیں گے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

کئی مقبول اسکیموں کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ پر منافع 12.12 فیصد برقرار ہے جبکہ بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 12.96 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ڈیفینس سیونگز سرٹیفیکیٹس کی شرح بی تبدیل نہیں ہوئی۔

قلیل مدتی بچت کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے ۔ شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع بڑھا دیا گیا ہے۔ تین ماہ کے سرٹیفیکیٹ پر شرح 11.56 فیصد، چھ ماہ پر 11.90 فیصد اور ایک سال کے سرٹیفیکیٹ پر 12.14 فیصد ہو گئی ہے۔ ایک لاکھ روپے پر تین ماہ میں 2,890 روپے، چھ ماہ میں 5,950 روپے اور ایک سال میں 12,140 روپے منافع ملے گا۔

عام سیونگ اکاؤنٹ کی شرح 10.50 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسلامی بینکنگ کے شعبے میں سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے ایک سالہ منصوبے کی شرح 12.04 فیصد اور تین سالہ منصوبے کی شرح 11.98 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ پانچ سالہ منصوبہ 12.12 فیصد پر برقرار ہے۔ سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ کی متوقع شرح 12.04 فیصد ہو گئی ہے۔

اس سے قبل 21 اکتوبر 2026 کو شرحوں میں ردوبدل کیا گیا تھا جس میں اسپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ کے پہلے پانچ منافع 12 فیصد مقرر کیے گئے تھے اور شارٹ ٹرم سرٹیفیکیٹس پر منافع 11.12 سے 11.72 فیصد کے درمیان تھا۔ تازہ اعلامیے میں اسپیشل سیونگز کے ابتدائی منافعوں میں معمولی سی کمی آئی ہے جبکہ قلیل مدتی سرٹیفیکیٹس اور عام سیونگ اکاؤنٹ کے منافع میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اعلان کردہ شرحیں سالانہ شرحیں ہیں اور ان پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰہ کی کٹوتی الگ سے لاگو ہو سکتی ہے، اس لیے سرمایہ کاروں کو خالص منافع معلوم کرنے کے لیے قومی بچت کے دفتر سے رجوع کرنا چاہیے۔