Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستاندہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھرپور قوت سے جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھرپور قوت سے جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریفپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
ہفتہ، 14 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھرپور قوت سے جاری رہے گا اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھرپور قوت سے جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف
شیئر کریں:

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھرپور قوت سے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

اجلاس میں ملک بھر کی امن و امان کی صورتحال اور اسے بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی حفاظت اور سلامتی کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔

انہوں نے بلوچستان میں فوری طور پر امن و امان کی بحالی اور وہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی، اور متعلقہ حکام کو فرقہ واریت پھیلانے اور بدامنی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس سے قبل جمعے کے روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرے گا اور دنیا کے سامنے ٹھوس شواہد پیش کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کابینہ کی توجہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف موثر کارروائی پر ہے اور سیکیورٹی فورسز، پولیس اور تمام ادارے ملک میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ اجلاس کا ایجنڈا وفاقی حکومت کے انتظامی امور نہیں بلکہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف موثر کارروائی ہے۔ انہوں نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کو “وحشیانہ اور بزدلانہ” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے بے نقاب کرے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں افغان شہریوں کی بڑی تعداد ملوث ہے، افغان حکومت کو شواہد پیش کیے جا چکے ہیں اور پاکستان اس معاملے کو آگے بڑھاتا رہے گا۔ انہوں نے حکام کو حملے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے نتائج وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی اور زور دیا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھرپور قوت سے جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف