چین اور پاکستان نے سمندری سائنسی تعاون میں ایک نےا قدم اٹھاتے ہوئے چینی بندرگاہی شہر چنگ ڈاؤ میں ہونے والے سیمینار میں “چنگ ڈاؤ انیشی ایٹیو بر چائنا پاکستان میرین جیو سائنس کوآپریشن” جاری کر دیا ہے۔ پاکستان کے آف شور علاقوں میں سمندری ارضیات، وسائل اور ماحول پر پہلے سیمینار میں چینی اداروں سے 40 سے زائد ماہرین اور اسکالرز کے ساتھ پاکستان کے آٹھ مہمان اسکالرز اور طلبا نے شرکت کی۔ یہ تقریب چائنا جیولوجیکل سروے کے تحت کام کرنے والے چنگ ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف میرین جیولوجی نے منعقد کی تھی۔
سیمینار میں پاکستان کے آف شور علاقوں اور ملحقہ علاقوں میں تیل و گیس کے وسائل اور گیس ہائڈریٹس، خطے کی ٹیکٹونک ترقی، ساحلی وسائل، ماحول اور ارضیاتی خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کل 19 علمی پریزینٹیشنز پیش کی گئیں، جن میں آف شور تیل و گیس کی تلاش، گیس ہائڈریٹس کے جمع ہونے کے ماڈل اور عددی محاکات، علاقائی ٹیکٹونک ترقی اور معدنیات، ساحلی وسائل اور ماحولیاتی خطرات کے خطرے کا جائزہ اور سمندری ماحول کی نگرانی کے لیے سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ کا استعمال شامل تھا۔
سیمینار کے دوران شرکا نے چنگ ڈاؤ انیشی ایٹیو جاری کیا جس میں سمندری ارضیات میں مشترکہ تحقیق کو مزید گہرا کرنے، سمندری سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید پلیٹ فارم قائم کرنے، نوجوان محققین کی تربیت کو مضبوط انداز میں فروغ دینے، سمندری وسائل کی ترقی کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی انانے اور این ملکوں کے درمیان ایک نئے تعاونی ڈھانچے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ سیمینار چنگ ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف میرین جیولوجی اور پاکستانی شراکا کے درمیان ارسے سے جاری تعاون پر مبنی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان کے ساتھ بحر ہند میں سمندری تیل و گیس کے ارضیاتی سروے اور جائزوں میں تعاون کو مزید گہرا کیا ہے، تحقیقی نتائج حاصل کیے ہیں اور مشترکہ سمندری ارضیاتی سروے، تیل و گیس کے وسائل پر تعاون اور پاکستانی تکنیکی عملے کی صلاحیت کار کو آگے بڑھایا ہے۔
یہ تعاون چین پاکستان مشترکہ اعلامیہ اور ایکشن پلان برائے مزید قریبی چین پاکستان کمیونٹی کے لیے فروغ دینے کے عمل (2025–2029) میں شامل ہے۔ یہ اقدام اس اات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سمندری سائنس دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کا ایک اہم حصہ بنتا جا رہا ہے، جو انفراسٹرکچر، توانائی اور تجارت میں قائم تعاون کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور آنے والے ارسوں میں پاکستان کے آف شور علاقوں میں مزید گہری سائنسی مشرکت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔








