
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
قمبر میں آوارہ کتوں کے حملے میں 10 سالہ بچی جاں بحقPakistan
قمبر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 10 سالہ راشدہ سپرو آوارہ کتوں کے حملے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئی، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Share:
سندھ کے ضلع قمبر کے ایک گاؤں میں آوارہ کتوں کے حملے میں 10 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔
بچی کے والد منظور علی سپرو کے مطابق ان کی بیٹی راشدہ سپرو زرعی زمین کی طرف جا رہی تھی جب آوارہ کتوں کے جھنڈ نے اس پر حملہ کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
بچی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور بچی کی لاش گھر پہنچنے پر غمزدہ اہل خانہ نے سوگ منایا۔






