Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانپاکستان کی چین سے درآمدات میں 22 فیصد اضافہ، اکتوبر میں 1.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

پاکستان کی چین سے درآمدات میں 22 فیصد اضافہ، اکتوبر میں 1.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئیںپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 17 نومبر کو جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2026 میں چین سے درآمدات کی مد میں ادائیگیوں میں سالانہ بنیادوں پر 22.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ادائیگیاں ایک ارب 87 کروڑ ڈالر کے قریب پہنچ گئیں۔

پاکستان کی چین سے درآمدات میں 22 فیصد اضافہ، اکتوبر میں 1.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
شیئر کریں:

اکتوبر 2026 کے دوران چین سے درآمدات کی مد میں ادائیگیوں میں سالانہ بنیادوں پر 22.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی ادائیگیاں ایک ارب 87 کروڑ ڈالر کے قریب پہنچ گئیں، اور چین پاکستان کا سب سے بڑا درآمدی شراکت دار برقرار رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 17 نومبر کو جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2026 میں چین سے درآمدات کی مد میں ایک ارب 86 کروڑ 62 لاکھ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں، جبکہ اکتوبر 2025 میں یہ رقم ایک ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر تھی۔ متحدہ عرب امارات کا دبئی خطہ دوسرے نمبر پر رہا، جہاں سے درآمدات کی ادائیگیوں میں سالانہ بنیادوں پر 10.8 فیصد کمی ہوئی اور یہ رقم 57 کروڑ 86 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 64 کروڑ 88 لاکھ ڈالر تھی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

سنگاپور تیسرے نمبر پر رہا، جہاں سے درآمدات کی ادائیگیاں 114.2 فیصد اضافے کے ساتھ 33 کروڑ 31 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ انڈونیشیا سے درآمدات 5.1 فیصد کمی کے ساتھ 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں۔ سعودی عرب سے درآمدات کی ادائیگیوں میں 18.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 27 کروڑ 94 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ امریکا سے درآمدات 38.4 فیصد اضافے کے ساتھ 26 کروڑ 35 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ملائیشیا سے درآمدات میں 137.1 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور ادائیگیاں گزشتہ سال کے 9 کروڑ 21 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 21 کروڑ 84 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ برازیل سے درآمدات میں 198.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ادائیگیاں 17 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہیں۔ جاپان سے درآمدات 9.9 فیصد اضافے کے ساتھ 16 کروڑ 9 لاکھ ڈالر اور عمان سے درآمدات 14.5 فیصد بڑھ کر 11 کروڑ 36 لاکھ ڈالر رہیں۔

پاکستان کی چین سے درآمدات میں 22 فیصد اضافہ، اکتوبر میں 1.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں