Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanپاکستان اور برطانیہ معدنی وسائل کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے

پاکستان اور برطانیہ معدنی وسائل کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گےPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
2 min read

برطانیہ اور پاکستان نے کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، برٹش جیولوجیکل سروے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان ارضیاتی نقشہ سازی، تحقیق اور ڈیٹا شیئرنگ پر مسودہ معاہدہ تیار کر رہے ہیں۔

پاکستان اور برطانیہ معدنی وسائل کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے
Share:

برطانیہ اور پاکستان نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پاکستان کے معدنی وسائل کی ذمہ دارانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

برٹش ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق برٹش جیولوجیکل سروے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے ارضیاتی نقشہ سازی، تحقیق اور ڈیٹا شیئرنگ پر مل کر کام کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ایک مسودہ معاہدہ تیار کیا ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

مجوزہ شراکت داری کا مقصد پاکستان کے معدنی وسائل کی شفاف اور ذمہ دارانہ ترقی کی حمایت کے لیے ارضیاتی معلومات، تکنیکی مہارت اور تحقیق کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوران مجوزہ شراکت داری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کی نمایاں صلاحیت موجود ہے، لیکن کان کنی کا شعبہ اس وقت ملکی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں دو فیصد سے بھی کم حصہ ڈال رہا ہے۔

مجوزہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک تکنیکی علم کے تبادلے، پیشہ ورانہ تربیت، ارضیاتی نقشہ سازی، سائنسی تحقیق اور قابل اعتماد ارضیاتی ڈیٹا کی تیاری سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے لیے ایک طویل مدتی فریم ورک قائم کریں گے۔

پاکستان اور برطانیہ معدنی وسائل کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے