Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولآزاد کشمیرمظفرآباد میں غیر رجسٹرڈ پانی تیار کرنے والا پلانٹ سیل

مظفرآباد میں غیر رجسٹرڈ پانی تیار کرنے والا پلانٹ سیلآزاد کشمیر

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
1 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے مظفرآباد میں بغیر رجسٹریشن اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کے پینے کا پانی تیار کر کے فروخت کرنے والے پلانٹ کو سیل کر دیا ہے۔

مظفرآباد میں غیر رجسٹرڈ پانی تیار کرنے والا پلانٹ سیل
شیئر کریں:

آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کے بغیر پانی تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کرنے والے پلانٹ کو سیل کر دیا ہے۔

کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ پلانٹ میں پانی کی تیاری اور فروخت کے لیے فوڈ سیفٹی کے مقررہ قانونی تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے تھے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 اور آزاد کشمیر پیور فوڈ ریگولیشنز 2019 کے تحت پانی سمیت تمام غذائی مصنوعات کی تیاری اور فروخت کے لیے واضح ضابطہ کار اور معیاری طریقہ کار مقرر ہیں۔

ان تقاضوں کے مطابق کسی بھی برانڈ کی مارکیٹ میں فروخت سے قبل متعلقہ رجسٹریشن، مصنوعات کی لیبارٹری ٹیسٹنگ، معیار کی جانچ اور لیبلنگ کے قانونی تقاضوں کی تکمیل لازمی ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک و پانی کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانونی تقاضوں کے برخلاف کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مظفرآباد میں غیر رجسٹرڈ پانی تیار کرنے والا پلانٹ سیل