Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولآزاد کشمیرنواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے

نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کل مظفرآباد کا دورہ کریں گےآزاد کشمیر

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
1 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 18 نومبر کو مظفرآباد کا دورہ کریں گے، سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے
شیئر کریں:

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل 18 نومبر کو مظفرآباد کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے دورے سے قبل مظفرآباد اور وادی نیلم میں سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم شخصیات کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام ساجد اقبال کے ہمراہ دورے کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچ گئے، جہاں آزاد کشمیر کے وزیر توانائی و آبی وسائل ثاقب مجید راجہ نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر حکومت کے 100 روزہ پلان کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان آزاد کشمیر کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے، جس کے تحت آزاد کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا امکان ہے۔

نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے