Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanپنجاب میں گندم کی اسٹوریج گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب میں گندم کی اسٹوریج گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤنPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
2 min read

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق زہریلی گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف صوبہ بھر میں مانیٹرنگ جاری ہے، اور غیر رجسٹرڈ ڈیلرز و کریانہ اسٹورز پر فروخت ممنوع ہے۔

پنجاب میں گندم کی اسٹوریج گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن
Share:

محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی اسٹوریج کے لیے استعمال ہونے والی زہریلی گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

محکمے کے مطابق کریک ڈاؤن گندم کی اسٹوریج کے لیے استعمال ہونے والی زہریلی گولیوں فاسٹاکسن (ایلومینیم فاسفائیڈ) کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت زہریلی گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ اب تک زہریلی گولیوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 78 مقدمات کا اندراج اور 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گندم کی زہریلی گولیوں کی فروخت بچوں، خواتین اور کم عمر افراد کو سختی سے ممنوع ہے، اور ان گولیوں کی خرید و فروخت کو شفاف بنانے کے لیے صوبہ بھر میں سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

غیر رجسٹرڈ ڈیلرز، غیر مجاز دوکانداروں اور کریانہ اسٹورز پر گندم کی گولیوں کی فروخت ممنوع ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید معلومات کے لیے ایگریکلچر ہیلپ لائن 0800-17000 پر روزانہ صبح 08:00 بجے سے رات 08:00 بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب میں گندم کی اسٹوریج گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن