Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانسفارتی کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنا ہوگا: شہباز شریف

سفارتی کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنا ہوگا: شہباز شریفپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
اتوار، 29 نومبر، 2026
4 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی اور دفاعی کامیابیوں کو اب معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔

سفارتی کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنا ہوگا: شہباز شریف
شیئر کریں:

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سفارتی اور دفاعی کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے اور کڑی اصلاحات کے باعث معیشت استحکام کی منزل تک پہنچ چکی ہے۔ اتوار کو نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل روشن بنانے کے لیے کھلا اور دیانت دارانہ مکالمہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں سے 47 سال بعد ایران اور امریکا کو اسلام آباد میں ایک میز پر بٹھایا گیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

اس پیش رفت کے نتیجے میں رواں برس جون میں اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور خطے میں امن کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران برادر ہمسایہ ملک ہے، امریکا سے تعلقات میں گرم جوشی آئی ہے اور خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب سے تاریخی تعلقات قائم ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ گزشتہ برس ریاض میں سعودی عرب کے ساتھ سٹریٹجک دفاعی معاہدہ کیا گیا اور رواں سال ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سہ ملکی دفاعی معاہدہ طے پایا۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے اور اس کے پیچھے کوئی جارحانہ عزائم کارفرما نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال معرکہ حق کی مختصر جھڑپ میں پوری قوم کی حمایت اور فیلڈ مارشل و بہادر مسلح افواج کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور اب وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، ہمیں ان کامیابیوں کو معاشی ثمرات میں بدلنا ہوگا۔

معیشت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2.5 برس میں ایف بی آر میں التوا کا شکار ساختی اصلاحات نافذ کی گئیں اور انفورسمنٹ سے 2025 اور 2026 میں 900 ارب روپے ریکور کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں نیویارک میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ ایک بدلا ہوا پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد متوقع ہے، ہمیں جلد کم از کم 6 فیصد تک پہنچنا ہوگا۔ ذخائر ریکارڈ 21.6 ارب ڈالر پر ہیں، پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آئی ٹی برآمدات گزشتہ مالی سال 4.6 ارب ڈالر رہیں جو 3 سال پہلے 1 سے 1.5 ارب ڈالر تھیں۔

سوالوں کے جواب میں وزیراعظم نے بڑھتی آبادی کو ٹائم بم قرار دیا اور بتایا کہ پلاننگ میں ڈاکٹر شاہانہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہے، جبکہ وہ اور وزیر صحت صوبوں پر مشتمل ایپیکس باڈی کی سربراہی کر رہے ہیں جس کے آئندہ اجلاس میں کڑے فیصلے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے 2 مقامی گروپوں کے ذریعے 1.2 ارب ڈالر آئے، ورنہ سالانہ 30 ارب روپے کا نقصان ہوتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر میں پہلی بار دانش سکول بنائے جا رہے ہیں، بھمبر میں پہلا سکول دسمبر میں مکمل ہوگا اور دوسرا باغ میں بن رہا ہے جہاں غریب مگر ذہین بچوں کو میرٹ پر جدید آئی ٹی و اے آئی کی تعلیم ملے گی۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ ملکی ترقی پارلیمنٹ، انتظامیہ، سیاسی جماعتوں اور تمام طبقات کے درمیان مکالمے اور قومی ہم آہنگی سے ہی ممکن ہے۔

سفارتی کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنا ہوگا: شہباز شریف