Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانپشاور ہائیکورٹ سے باہر پی ٹی آئی رہنما جھگڑا، بنگش اور سلیم حراست میں

پشاور ہائیکورٹ سے باہر پی ٹی آئی رہنما جھگڑا، بنگش اور سلیم حراست میںپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

پولیس نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا، جب کہ عدالت نے انہیں ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عبوری ضمانت دے رکھی تھی۔

پشاور ہائیکورٹ سے باہر پی ٹی آئی رہنما جھگڑا، بنگش اور سلیم حراست میں
شیئر کریں:

پشاور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین اہم رہنماؤں — تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم — کو پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لے لیا، حالانکہ عدالت نے انہیں 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عبوری ضمانت دے رکھی تھی۔

ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے تینوں رہنماؤں کی حراست کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے پاس ان کی حراست سے متعلق تھری ایم پی او کے احکامات موجود ہیں۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں نامزد سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم کی عبوری ضمانت 23 نومبر تک منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس مقدمے میں ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔ عدالت نے تینوں رہنماؤں کو مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور دو مقامی ضامن جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں، جس کے بعد پولیس نے احاطہ عدالت میں انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے مداخلت کرتے ہوئے گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

عدالتی کارروائی کے دوران ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین گیگیانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا ویڈیوز، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور نادرا کی تصدیقی رپورٹس سمیت شواہد موجود ہیں، جن میں مبینہ طور پر ملزمان کو کارکنوں کو اشتعال دلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سماعت کے دوران 9 مئی کے واقعات سے متعلق ویڈیوز بھی عدالت میں چلائی گئیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے ریمارکس دیے کہ ویڈیوز میں ایسا کچھ نظر نہیں آیا۔

پشاور ہائیکورٹ سے باہر پی ٹی آئی رہنما جھگڑا، بنگش اور سلیم حراست میں