Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
مفت ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانانتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دو ورنہ جیل کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا: بلاول کا پی ٹی آئی کو پیغام
This article is also available in English.
Read in English

انتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دو ورنہ جیل کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا: بلاول کا پی ٹی آئی کو پیغامپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
ہفتہ، 10 اکتوبر، 2026
2 منٹ
0 ویوز

بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف علی زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

انتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دو ورنہ جیل کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا: بلاول کا پی ٹی آئی کو پیغام
شیئر کریں:

<strong>پیپلز پارٹی چیئرمین کا دعویٰ — &#8216;جو آج جیل میں ہے کل اقتدار میں ہو سکتا ہے&#8217;، ایم کیو ایم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا</strong>

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے انتہا پسندی کی سیاست ترک نہ کی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف علی زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سب سے جھگڑے انتہا پسندی اور بائیکاٹ کی سیاست کی وجہ سے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی روایت رہی ہے کہ جو آج جیل میں ہوتا ہے وہ کل اقتدار میں آ سکتا ہے، لیکن اس کے لیے پی ٹی آئی کو انتہا پسندی کی سیاست چھوڑنا ہوگی۔

بلاول کے بقول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منفی سیاست کے راستے پر گامزن ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ چند روز قبل وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے تیار تھی، تاہم ان کے مطابق صوبے میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا۔

ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ جو لوگ یونین کونسل کی ایک نشست نہیں نکال سکتے وہ صوبے کی بات کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور محسن نقوی سندھ کے ہر شہر جا کر عوام سے پوچھیں کہ کیا انہیں نیا صوبہ چاہیے۔

متعلقہ خبریں

جناح ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: متحدہ عرب امارات جانے والی ماں اور دو بیٹیاں آف لوڈ
پاکستان•06:39 AM

جناح ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: متحدہ عرب امارات جانے والی ماں اور دو بیٹیاں آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جناح ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والی ماں اور دو بیٹیوں کو کم عمر لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے شبے میں آف لوڈ کر دیا۔

تحریر: hammadkhaksar