Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
مفت ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولدنیافورٹ ہڈ کے مجرم کی سزائے موت لائیو دکھائی جائے یا نہیں؟ ٹرمپ نے فیصلہ مؤخر کر دیا
This article is also available in English.
Read in English

فورٹ ہڈ کے مجرم کی سزائے موت لائیو دکھائی جائے یا نہیں؟ ٹرمپ نے فیصلہ مؤخر کر دیادنیا

hammadkhaksar
hammadkhaksar
ہفتہ، 10 اکتوبر، 2026
2 منٹ
0 ویوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورٹ ہڈ حملہ آور کی سزائے موت کی منظوری دے دی لیکن لائیو نشریات کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی لاعلمی ظاہر کی۔

فورٹ ہڈ کے مجرم کی سزائے موت لائیو دکھائی جائے یا نہیں؟ ٹرمپ نے فیصلہ مؤخر کر دیا
شیئر کریں:

<strong>پینٹاگون 3 دسمبر کو فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت کی لائیو اسٹریمنگ کا اعلان کر چکا — نائب صدر وینس بولے &#8216;دکھائی بھی گئی تو نہیں دیکھوں گا&#8217;</strong>

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورٹ ہڈ فوجی اڈے کے حملہ آور ندال ملک حسن کی سزائے موت کی تو منظوری دے دی ہے، تاہم اسے براہ راست نشر کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سزائے موت پر عملدرآمد تو ہوگا اور وہ فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ہوگی، لیکن لائیو دکھانے کے معاملے پر ابھی غور جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں پینٹاگون واقعی لائیو اسٹریمنگ کرے گا یا نہیں، اور اگر نشریات ہوئی بھی تو وہ نہیں دیکھیں گے۔

یاد رہے کہ پینٹاگون پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ فورٹ ہڈ حملے کے مجرم کو 3 دسمبر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی اور اسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ندال ملک حسن کو 2009 میں ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ اس حملے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

ایرانی تیل کی تجارت پر امریکا کی نئی پابندیاں، 5 بھارتی شہری بھی زد میں آ گئے
دنیا•02:15 PM

ایرانی تیل کی تجارت پر امریکا کی نئی پابندیاں، 5 بھارتی شہری بھی زد میں آ گئے

امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تجارت پر نئی پابندیاں عائد کر دیں؛ متحدہ عرب امارات، بھارت، ترکیہ، ایران اور برطانیہ سے وابستہ کمپنیوں، افراد اور جہازوں سمیت 5 بھارتی شہری بھی فہرست میں شامل۔

تحریر: hammadkhaksar
اکتوبر سات کی تیسری برسی پر غزہ میں اسرائیلی حملے، پانچ فلسطینی ہلاک
دنیا•03:52 AM

اکتوبر سات کی تیسری برسی پر غزہ میں اسرائیلی حملے، پانچ فلسطینی ہلاک

غزہ: اکتوبر 2023 کے حملوں کی تیسری برسی کے موقع پر اسرائیل نے بدھ کو غزہ میں نئے حملے کیے، جن میں فلسطینی حکام کے مطابق پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا۔

تحریر: hammadkhaksar