ماہرین صحت کی فاسٹ فوڈ، تمباکو نوشی اور زیادہ کھانے سے خبردارHealth
کراچی: ماہرین صحت نے دل اور دیگر بیماریوں میں تشویشناک اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے صحت مند طرز زندگی اپنانے کی اپیل کی ہے۔ آغا خان یونیورسٹی اسپتال اور کراچی پریس کلب کے اشتراک سے منعقدہ طبی کیمپ میں ماہرین نے کہا کہ بچوں میں فاسٹ فوڈ کے استعمال کی [...]

آغا خان یونیورسٹی اسپتال اور کراچی پریس کلب کے اشتراک سے منعقدہ طبی کیمپ میں ماہرین نے کہا کہ بچوں میں فاسٹ فوڈ کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے اور سگریٹ نوشی سمیت تمباکو کی ہر قسم سے پرہیز کیا جائے۔
ڈاکٹر جاوید اے خان نے کہا کہ طرز زندگی میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے اور باقاعدہ جسمانی سرگرمی کئی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیالوجی ڈاکٹر یاور سعید نے کہا کہ پاکستان میں دل کی بیماریاں وبائی صورت اختیار کر رہی ہیں اور نوجوانوں میں بھی ہارٹ اٹیک کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے متوازن خوراک، اعتدال اور مثبت طرز زندگی کو دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری قرار دیا۔ کیمپ میں ای سی جی، ایکو کارڈیوگرام اور امراض قلب و پھیپھڑوں کے معائنے کی سہولت فراہم کی گئی۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
روزنامہ حیات فیس بک پیج
روزانہ کی تازہ خبریں اور اہم اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں۔
فیس بک پر فالو کریں
