Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولآزاد کشمیرلیپا بازار تعمیر نو: روایتی طرز محفوظ رکھنے کی ہدایت

لیپا بازار تعمیر نو: روایتی طرز محفوظ رکھنے کی ہدایتآزاد کشمیر

hammadkhaksar
hammadkhaksar
جمعرات، 26 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ وادی لیپہ کے آتشزدگی سے متاثرہ بازار کی تعمیر نو میں مقامی ثقافت اور روایتی طرز تعمیر کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

لیپا بازار تعمیر نو: روایتی طرز محفوظ رکھنے کی ہدایت
شیئر کریں:

مظفرآباد — وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ ریاستی مشینری کو فعال اور عوام کے سامنے جوابدہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری فراہم کی جا سکے۔ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان کے سوالات کے جوابات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومتی پالیسیوں اور ترجیحات کو عملی جامہ پہنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد سرکاری نظام کو مؤثر بنانا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی بہتری اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے بغیر ترقی کے دعوے بے معنی ہیں، اس لیے ہر محکمے کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے جوابدہ بنایا جائے گا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

رکن اسمبلی دیوان علی خان چغتائی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیراعظم نے وادی لیپہ میں آتشزدگی سے متاثرہ بازار کی تعمیر نو کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ وادی لیپہ کے دوران خود متاثرہ بازار کا معائنہ کیا تھا اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی تھی کہ بازار کی دوبارہ تعمیر کے لیے ایسی تجاویز پیش کی جائیں جن میں مقامی ثقافت اور روایتی طرز تعمیر کو نمایاں اہمیت دی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بازار کی تعمیر نو کنکریٹ سے کی جا رہی ہے، تاہم تعمیراتی کام کے دوران وادی لیپہ کے مقامی کلچر، روایتی طرز تعمیر اور ثقافتی شناخت کو ملحوظ رکھا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ علاقے کی تاریخی و ثقافتی پہچان بھی برقرار رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیر نو کے منصوبوں میں مقامی ثقافت کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ ترقیاتی سرگرمیوں کو علاقے کی روایات اور شناخت سے ہم آہنگ بنایا جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وادی لیپہ کے متاثرہ بازار کی تعمیر نو میں مقامی ثقافت اور روایتی طرز تعمیر کو خصوصی اہمیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب واقع وادی لیپہ کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم افتخار گیلانی نے رواں ماہ وادی لیپہ کے دورے کے دوران علاقے کے لیے جامع سیاحتی منصوبے کا بھی اعلان کیا تھا، جس میں سڑکوں سمیت بنیادی ڈھانچے کی بہتری، صحت مراکز کی مرحلہ وار اپ گریڈیشن اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ترقی اور ثقافتی ورثے کا تحفظ ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔

لیپا بازار تعمیر نو: روایتی طرز محفوظ رکھنے کی ہدایت