Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانوزرا کی غیر حاضری پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم، اجلاس 15 منٹ میں ملتوی

وزرا کی غیر حاضری پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم، اجلاس 15 منٹ میں ملتویپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
جمعہ، 27 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کی مسلسل غیر حاضری پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے، جب ڈھائی گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس صرف 15 منٹ میں ملتوی کر دیا گیا۔

وزرا کی غیر حاضری پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم، اجلاس 15 منٹ میں ملتوی
شیئر کریں:

اسپیکر نے یہ معاملہ اس وقت اٹھایا جب حکومتی ارکان کی ناکافی حاضری کے باعث اجلاس مختصر کرنا پڑا۔ صرف ایک ایجنڈا آئٹم پر کارروائی ہوئی جس کے بعد انہوں نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس شروع ہوتے ہی اسپیکر نے وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات روز میں سے چار روز نہ وزرا آئے اور نہ پارلیمانی سیکرٹریز، جس کی وجہ سے ایجنڈے میں تبدیلیاں کرنی پڑیں۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

وزرا کا تین تین گھنٹے تک انتظار کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ حاضری کی درخواستیں کرتے کرتے تھک چکے ہیں اور اس معاملے کو اب مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اسمبلی سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ کے دفتر کو خط لکھیں اور دونوں پارلیمانی وپس کو ہدایت کی کہ وہ ارکان کو آئندہ اجلاسوں میں حاضری یقینی بنانے کے لیے مراسلے بھیجیں۔

اسپیکر نے اعلان کیا کہ جو وزیر اجلاس میں نہ آ سکے اسے صرف سیکرٹریٹ کو مطلع کرنے کے بجائے براہ راست انہیں آگاہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ارکان نے ایوان میں آنے کا ارادہ ہی نہیں ہے تو وہ لاکھوں روپے تنخواہیں کیوں لے رہے ہیں، اور خزانہ بینچوں کی بار بار غیر حاضری پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

وزرا کی غیر حاضری پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم، اجلاس 15 منٹ میں ملتوی