Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
جمعہ، 13 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت لا اینڈ جسٹس کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں ہر صوبے میں ایک مرکز ہوگا جہاں خواتین کو ایک ہی چھت تلے قانونی رہنمائی اور معاونت ملے گی۔

ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں:

ملک بھر کی عدالتوں میں خواتین کے لیے خصوصی ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جن کے پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں میں ایک ایک مرکز قائم ہوگا۔ یہ فیصلہ جمعرات کو لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں اس منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیئرمین لا اینڈ جسٹس کمیشن اجلاس کی صدارت کی، جو سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار، کمیشن کے سیکرٹری کیپٹن (ریٹائرڈ) مشتاق احمد، ہائی کورٹس کے نمائندوں، ماہرین تعمیرات اور نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کے حکام نے شرکت کی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ سال 2026-27 کے دوران چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں خواتین کے لیے سہولت مراکز کا قیام اہم ترجیح ہے، جہاں خواتین سائلین کو ایک ہی چھت تلے قانونی رہنمائی، معلومات اور ضروری معاونت فراہم کی جائے گی۔

ان مراکز کا مقصد خواتین کے لیے انصاف تک رسائی آسان بنانا ہے، تاکہ عدالتی طریقہ کار سمجھنے، قانونی مشورہ حاصل کرنے اور نجی مشاورتی سہولتوں تک رسائی میں درپیش عملی رکاوٹیں کم کی جا سکیں، جبکہ ان کی رازداری، تحفظ اور وقار برقرار رکھا جائے۔

ہر مرکز میں استقبالیہ، رہنمائی ڈیسک، آرام دہ انتظار گاہیں، صاف واش رومز، خواتین کے لیے علیحدہ مشاورتی کمرے اور قانونی معاونت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ثالثی اور متبادل حل تنازعات کے لیے مخصوص جگہ بھی مختص ہوگی، جبکہ ضرورت مند خواتین کو نفسیاتی و سماجی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

مراکز کو معذوری کی حامل خواتین کے لیے بھی قابل رسائی بنایا جائے گا، جن کے لیے خصوصی ریمپس، قابل رسائی داخلی راستے اور واضح رہنما علامات نصب کی جائیں گی، تاکہ نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنے والی خواتین بھی سہولتوں سے بلا رکاوٹ فائدہ اٹھا سکیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چاروں صوبوں کی متعلقہ ہائیکورٹس سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ابتدائی چار مراکز کے قیام کے لیے مقامات کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان کے تعاون سے مراکز کے ڈیزائن کا ملک گیر مقابلہ منعقد کیا گیا، جس کے تین بہترین ڈیزائن تمام ہائیکورٹس کو فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ مقامی ضروریات کے مطابق موزوں ڈیزائن منتخب کیے جا سکیں۔

چیف جسٹس نے نیسپاک کو ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ ہائیکورٹس کے تعاون سے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مطلوبہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔ نیسپاک اور انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان کا اسلام آباد۔راولپنڈی چیپٹر ڈیزائن اور عملدرآمد کے عمل میں معاونت کرے گا۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ سال 2025-26 کے دوران ملک بھر کی عدالتوں اور بار ایسوسی ایشنز میں بلاتعطل بجلی، ای لائبریریز، انٹرنیٹ اور پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ