Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانزرداری سب پر بھاری کا نعرہ اب زرداری پر ہی بھاری ہے، عظمیٰ بخاری

زرداری سب پر بھاری کا نعرہ اب زرداری پر ہی بھاری ہے، عظمیٰ بخاریپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
پیر، 23 نومبر، 2026
4 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے ارکان کی تعداد نہیں، اور “ایک زرداری سب پر بھاری” کا نعرہ اب زرداری صاحب پر ہی بھاری پڑ رہا ہے۔

زرداری سب پر بھاری کا نعرہ اب زرداری پر ہی بھاری ہے، عظمیٰ بخاری
شیئر کریں:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ایسی تحریک لانے کے لیے مطلوبہ تعداد موجود نہیں۔ آزاد ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرارداد جمع کرانے کے لیے بھی ارکان درکار ہوتے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس مخصوص نشستوں سمیت پنجاب اسمبلی میں مجموعی طور پر صرف 16 ارکان ہیں۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے نعرے “ایک زرداری سب پر بھاری” پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں اب زرداری صاحب خود اپنے اوپر بھاری پڑ رہے ہیں، کسی اور پر کیا بھاری پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئی اور بات کرتے ہیں اور پھر ان کے والد معاملات درست کرنے کے لیے نکل پڑتے ہیں، لیکن پارٹی کی جانب سے عجیب دوہری پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

نئے صوبوں کے معاملے پر عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی پر دوہرے معیار کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پارٹی نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اور مخصوص نشستیں لے کر خواتین کو ایوان میں بٹھایا، دوسری طرف پنجاب کے لیے نیا صوبہ بنانے کا اسے بہت شوق ہے، لیکن سندھ کی بات پر “مرسو مرسو” کے نعرے لگانے لگتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں بہتر طرز حکمرانی ہے وہاں نئے صوبے بن جائیں تو کوئی اعتراض نہیں، لیکن جہاں برسوں سے ایک ہی جماعت کی اجارہ داری چل رہی ہے وہاں کوئی ہاتھ نہ ڈالے، ایسا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمان نے کرنا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں تو بعض لوگوں کا خیال تھا کہ وہ تجربہ کار نہیں ہیں اور پہلی مرتبہ کسی بڑے عہدے پر آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال کے دوران مریم نواز نے جس محنت سے کام کیا ہے وہ اس کی خود گواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کچرا اٹھانے سے لے کر گھر گھر صفائی تک ہر کام کی نگرانی کرتی ہیں، اور ان کے دعوے کے مطابق تقریباً 120 منصوبوں میں سے کوئی بھی نامکمل نہیں۔

پنجاب میں تھیٹر سے متعلق قانون سازی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض سینئر فنکاروں نے شکایت کی ہے کہ انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، لیکن اس قانون کا مقصد تھیٹر کو بند کرنا نہیں بلکہ اسے ضابطے کے تحت لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کے پروگراموں پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن اس کی آڑ میں بے حیائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ موجودہ حکومت آنے کے بعد اسٹیج پر لباس اتارنے کے رجحان میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ایک وزیر کی سخت زبان پر دوسری طرف سے جواب آئے گا اور کابینہ میں غیر ضروری صورتحال پیدا ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک بزرگ سیاسی رہنما ہیں اور انہیں اپنے منصب کے مطابق بڑے پن کا کردار ادا کرنا چاہیے، اور انہیں نہیں لگتا کہ وہ کسی محاذ آرائی کی طرف جائیں گے۔۔

زرداری سب پر بھاری کا نعرہ اب زرداری پر ہی بھاری ہے، عظمیٰ بخاری