وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں فیسٹیول کا افتتاح کیا؛ تین روز تک ثقافت، کھیل، موسیقی اور روایتی کھانوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
اسلام آباد میں قومی ہیپاٹائٹس سی خاتمہ پروگرام کے تحت ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔ مہم شہر کی 12 یونین کونسلوں میں دو مرحلوں میں چلائی گئی۔
عدالت نے قرار دیا کہ متنازع جائیداد پر ریسیور مقرر کرنا غیر معمولی عدالتی اقدام ہے، جو صرف اس وقت ہوگا جب جائیداد کے ضیاع یا غیر قانونی منتقلی کا فوری خطرہ ثابت ہو۔
پی آئی اے کا لیز پر حاصل کردہ پہلا بوئنگ 787 ڈریم لائنر لندن سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جو پاکستان کی کسی بھی ایئرلائن کے بیڑے میں اس طیارے کی پہلی شمولیت ہے۔
سینیٹ نے آبادی میں تیز اضافے کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مربوط قومی حکمت عملی کا مطالبہ کر دیا؛ قرارداد میں 2050 تک آبادی کے 390 ملین تک پہنچنے کے اندازے پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ایک اور تاخیر کا اشارہ دے دیا ہے؛ مجوزہ ترمیمی بل کی منظوری کی صورت میں 20 دسمبر کو مقرر پولنگ ممکن نہیں رہے گی۔