Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانخیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بحالی کا بڑا پلان تیار، 5 ارب روپے کے 70 منصوبے

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بحالی کا بڑا پلان تیار، 5 ارب روپے کے 70 منصوبےپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

صوبے کے مشیر تعلیم عامر عبداللہ نے پشاور میں بتایا کہ 180 روزہ پلان میں اسکولوں کی فعالیت، اساتذہ کی تربیت اور داخلوں میں اضافہ شامل ہے، جبکہ مزید 1500 سرکاری اسکول آؤٹ سورس کیے جائیں گے اور 44 ہزار سے زائد اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بحالی کا بڑا پلان تیار، 5 ارب روپے کے 70 منصوبے
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے کی لاگت سے 70 منصوبوں پر مشتمل 180 روزہ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر تعلیم عامر عبداللہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسکولوں کی فعالیت، اساتذہ کی تربیت، تعلیمی سہولیات اور داخلوں میں اضافے پر توجہ دی جائے گی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 29 لاکھ لڑکیوں سمیت مجموعی طور پر 49 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ 12 مخصوص اضلاع میں 512 سرکاری اسکول بند پڑے ہیں جبکہ 264 اسکولوں میں کوئی استاد تعینات نہیں۔

عامر عبداللہ نے بتایا کہ صوبے میں مزید 1500 سرکاری اسکول آؤٹ سورس کیے جائیں گے جبکہ پہلے ہی 421 اسکول اس نظام کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق آؤٹ سورس کیے گئے اسکولوں میں معیار تعلیم بہتر ہوا ہے اور طلبہ کے داخلوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مشیر تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے میں 35 ہزار سرکاری اسکولوں کے لیے 44 ہزار 747 اساتذہ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ 11 ہزار سے زائد اسکول ایسے ہیں جہاں صرف ایک یا دو اساتذہ تعینات ہیں۔ دوسری جانب قبائلی اضلاع میں 329 اسکول غیر فعال ہیں، جبکہ 12 مخصوص اضلاع کے 107 اسکولوں میں اساتذہ یا طلبہ میں سے کوئی بھی موجود نہیں۔

سرکاری اسکولوں کی بنیادی سہولیات سے متعلق بھی تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے۔ صوبے کی 1700 لیبارٹریوں میں سے 325 کے کمپیوٹر برسوں سے خراب پڑے ہیں، جس کے باعث بعض اسکولوں میں طلبہ کو عملی کمپیوٹر تعلیم دینے کے بجائے بلیک بورڈ کے ذریعے آئی ٹی پڑھائی جا رہی ہے۔

اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بھی صوبے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مشیر تعلیم کے مطابق خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیم تک رسائی کی شرح صرف 8 فیصد ہے جو سندھ اور پنجاب کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ صوبے کی 34 جامعات میں 698 شعبے قائم ہیں لیکن ان میں سے 208 شعبے گزشتہ تین سال کے دوران ایک بھی تحقیقی مقالہ تیار نہیں کرسکے۔

مشیر تعلیم نے بتایا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے 100 روزہ منصوبہ متعارف کرایا جا رہا ہے اور ای ٹرانسفر نظام کو بھی اس تربیتی پروگرام کی تکمیل سے منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی اسکیم کے تحت خیبرپختونخوا میں 7 دانش اسکول قائم کیے جائیں گے جبکہ 424 اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بحالی کا بڑا پلان تیار، 5 ارب روپے کے 70 منصوبے