مظفرآباد میں ہونے والے اجلاس میں تقریباً 500 ڈرگ سیل لائسنسوں کی تجدید اور نئے لائسنس جاری کیے گئے، اور فارمیسیوں کی نگرانی مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آزاد کشمیر کے مظفرآباد، جہلم ویلی اور گردونواح میں ایل پی جی کی شدید قلت کے باعث ڈسٹری بیوٹرز نے سپلائی معطل کر دی ہے، ریسٹورنٹس بند ہونے لگے ہیں اور گھریلو صارفین کھانا پکانے میں مشکلات کا شکار ہیں۔
آزاد کشمیر میں ہیپاٹائٹس کی مفت اسکریننگ اور علاج کی سہولت شروع ہو گئی ہے، جس کے تحت مریضوں کو پی سی آر ٹیسٹ اور چھ ماہ تک مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔
مظفرآباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیراعظم بیرسٹر افتخار گلانی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
مظفرآباد سے شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت خواتین کو لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ کی سہولت اور ڈیجیٹل تربیت فراہم کرے تاکہ وہ گھر بیٹھے باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔