Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولآزاد کشمیرآزاد کشمیر میں ادویات کے لائسنسوں کا جائزہ، فارمیسیوں کی نگرانی سخت

آزاد کشمیر میں ادویات کے لائسنسوں کا جائزہ، فارمیسیوں کی نگرانی سختآزاد کشمیر

hammadkhaksar
hammadkhaksar
جمعہ، 13 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

مظفرآباد میں ہونے والے اجلاس میں تقریباً 500 ڈرگ سیل لائسنسوں کی تجدید اور نئے لائسنس جاری کیے گئے، اور فارمیسیوں کی نگرانی مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آزاد کشمیر میں ادویات کے لائسنسوں کا جائزہ، فارمیسیوں کی نگرانی سخت
شیئر کریں:

آزاد کشمیر کے محکمہ صحت نے ادویات کی فروخت کے لائسنسوں کے اجراء و تجدید کا جائزہ لیا ہے اور خطے بھر میں فارمیسیوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ صحت، حکومت آزاد جموں و کشمیر کے ہیلتھ سیکرٹریٹ مظفرآباد میں سیکرٹری صحت عامہ بریگیڈیئر ڈاکٹر تاشفین بن نذیر کی زیر صدارت ڈرگ سیل لائسنسز کے اجراء و تجدید کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف ڈرگ کنٹرولر محترمہ فوزیہ اشرف سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ادویات کے معیار اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

اجلاس کے دوران تقریباً 500 ڈرگ سیل لائسنسز کی تجدید اور نئے لائسنسز کا اجراء عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ڈرگ سیکشن کی کارکردگی، لائسنسنگ کے طریقہ کار، درپیش انتظامی و عملی مشکلات اور آزاد کشمیر میں ڈرگ ریگولیٹری نظام کو مزید مؤثر بنانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شفافیت اور نگرانی کی ہدایات

سیکرٹری صحت عامہ بریگیڈیئر ڈاکٹر تاشفین بن نذیر نے ڈرگ سیکشن کی کارکردگی بہتر بنانے، لائسنسنگ کے عمل میں شفافیت، فارمیسیوں کی مؤثر نگرانی اور غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ڈرگ سیکشن کو درپیش مسائل کے حل، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور ڈرگ ریگولیٹری نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

چیف ڈرگ کنٹرولر محترمہ فوزیہ اشرف نے ڈرگ سیکشن کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کرتے ہوئے ادویات کے معیار کی نگرانی اور ڈرگ قوانین پر مؤثر عمل درآمد کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ حکام کے مطابق اجلاس میں لائسنسنگ اور نگرانی سے متعلق عملی مشکلات پر بھی بات ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ادویات کے معیار کی جانچ کے لیے ایک مضبوط نظام ضروری ہے۔

محکمہ صحت اس عزم کے ساتھ کوشاں ہے کہ آزاد کشمیر میں عوام کو محفوظ، معیاری اور مستند ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ڈرگ ریگولیٹری نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ حکام کے مطابق اجلاس میں زیر غور اقدامات کا مقصد عوامی صحت کا تحفظ اور یہ یقینی بنانا ہے کہ مریضوں تک صرف اصلی ادویات پہنچیں، اور فارمیسیوں کو مؤثر نگرانی میں رکھا جائے۔

آزاد کشمیر میں ادویات کے لائسنسوں کا جائزہ، فارمیسیوں کی نگرانی سخت