Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولکاروباراے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیاکاروبار

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے وفاقی سول پینشن نظام میں اصلاحات کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا نتائج پر مبنی قرض منظور کر لیا ہے۔ وفاقی پینشن اخراجات اب سالانہ ایک کھرب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا
شیئر کریں:

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے وفاقی سول پینشن نظام میں اصلاحات کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا نتائج پر مبنی قرض منظور کر لیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق قرض کی منظوری منگل کو دی گئی۔

اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق 50 کروڑ ڈالر کا قرض حکومت پاکستان کے پینشن اصلاحات پر عمل درآمد کے منصوبے کے پہلے مرحلے اور ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پینشن اسکیم کی جانب منتقلی کے لیے دیا جائے گا، جس میں جولائی 2024 سے بھرتی ہونے والے وفاقی ملازمین کو شامل ہونا لازم ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اصلاحات سے پینشن سے متعلق بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کو قابو میں لانے، پینشن نظام کی پائیداری مضبوط کرنے اور ترقیاتی و سماجی اخراجات کے لیے مالی گنجائش پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

اے ڈی بی کے مطابق وفاقی پینشن اخراجات مالی سال 2016 سے اب تک تقریباً پانچ گنا بڑھ چکے ہیں اور اب سالانہ ایک کھرب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ پرانا پینشن نظام غیر فنڈڈ تھا جس کی وجہ سے سارا بوجھ بجٹ پر تھا۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ نیا نظام پینشن کے انتظام، شفافیت اور ڈیجیٹل سسٹم کو بہتر بنائے گا اور اصلاحات سے ترقیاتی اور سماجی اخراجات کے لیے مالی گنجائش پیدا ہو گی۔ پاکستان میں اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پینشن نظام مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

یہ منظوری 11 نومبر کو پاکستان کے لیے منظور کی گئی 50 کروڑ ڈالر کی ہنگامی آفات سے نمٹنے کی مالی سہولت سے الگ ہے، جس کا مقصد ملک کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ردعمل میں مدد دینا ہے۔

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا