Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولآزاد کشمیرراولاکوٹ میں فائرنگ، رینجرز افسر شہید، دوسرا زخمی

راولاکوٹ میں فائرنگ، رینجرز افسر شہید، دوسرا زخمیآزاد کشمیر

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

منگل کی صبح راولاکوٹ میں متیال میرہ بس ٹرمینل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان رینجرز کے ایک افسر شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

راولاکوٹ میں فائرنگ، رینجرز افسر شہید، دوسرا زخمی
شیئر کریں:

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فائرنگ صبح تقریباً ساڑھے دس بجے متیال میرہ بس ٹرمینل کے قریب ہوئی۔ پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز برکت کو سر میں گولی لگی، انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔

دی نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے مسلح گروہوں نے ٹرمینل کے قریب شہری علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ جب پولیس سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ امن و امان بحال کرنے کے لیے آگے بڑھی تو مسلح حملہ آوروں نے ان پر بھی حملہ کر دیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

آزاد جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم نے حالیہ ہفتوں میں عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد فائرنگ کا راستہ اختیار کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کو فضائی نگرانی کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا اور تشدد کے دوران دھماکا خیز مواد بھی استعمال کیا گیا۔ علاقے کو تنظیم کے مسلح ارکان سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

آزاد کشمیر حکومت نے 5 جون کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ گروہ دہشت گردی میں ملوث ہے۔ پابندی تنظیم کے 9 جون کے منصوبہ بند احتجاج سے چند روز قبل لگائی گئی تھی، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے ہجرت کرنے والے مہاجرین کے لیے مخصوص 12 نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی اور راولاکوٹ میں معمولات زندگی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

راولاکوٹ میں فائرنگ، رینجرز افسر شہید، دوسرا زخمی