پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اپنی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر نے سینیٹ کے قائد حزب اختلاف کو عمران خان کی موجودہ صورتحال سے متعلق اعتماد میں لیا اور عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس صاحبان کو لکھے گئے خط کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق شرکاء نے عمران خان کی صحت اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں سے متعلق خدشات کے فوری حل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
شرکاء نے سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے فیصلے پر مکمل اور غیر مشروط عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا۔








