Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانرینجرز اور پولیس کا کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

رینجرز اور پولیس کا کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

رینجرز (سندھ) ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مضبوط بنانے کا بھی حکم دیا گیا۔

رینجرز اور پولیس کا کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں:

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائیاں تیز کرنے، کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی مضبوط بنانے اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلے پاکستان رینجرز (سندھ) ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اجلاس میں کیے گئے، جس کی مشترکہ صدارت انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اور ڈائریکٹر جنرل رینجرز (سندھ) نے کی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

اجلاس میں سندھ، خصوصاً کراچی کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں اور شرپسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں بڑھائی جائیں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جائے۔ اجلاس میں حساس تنصیبات پر سیکیورٹی انتظامات مضبوط بنانے اور سرچ، کومبنگ اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیاں تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

حکام نے بھتہ خوری، اسلحے کی غیر قانونی نقل و حمل اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کی۔

رینجرز اور پولیس کا کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ