برطانیہ اور پاکستان نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پاکستان کے معدنی وسائل کی ذمہ دارانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
برٹش ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق برٹش جیولوجیکل سروے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے ارضیاتی نقشہ سازی، تحقیق اور ڈیٹا شیئرنگ پر مل کر کام کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ایک مسودہ معاہدہ تیار کیا ہے۔
مجوزہ شراکت داری کا مقصد پاکستان کے معدنی وسائل کی شفاف اور ذمہ دارانہ ترقی کی حمایت کے لیے ارضیاتی معلومات، تکنیکی مہارت اور تحقیق کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوران مجوزہ شراکت داری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کی نمایاں صلاحیت موجود ہے، لیکن کان کنی کا شعبہ اس وقت ملکی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں دو فیصد سے بھی کم حصہ ڈال رہا ہے۔
مجوزہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک تکنیکی علم کے تبادلے، پیشہ ورانہ تربیت، ارضیاتی نقشہ سازی، سائنسی تحقیق اور قابل اعتماد ارضیاتی ڈیٹا کی تیاری سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے لیے ایک طویل مدتی فریم ورک قائم کریں گے۔








