گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن کے محلہ محمد پورہ میں گھر سے ماں بیٹی کی گلہ کٹی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں خالدہ بی بی اور 21 سالہ بیٹی رومیشہ کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔
آئی جی پنجاب نے گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
آئی جی نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں۔ سی پی او گوجرانوالہ اور سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں جب کہ فرانزک اور انویسٹی گیشن ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔








