Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانزرداری خاندان ریاست کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کرے، ایم کیو ایم

زرداری خاندان ریاست کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کرے، ایم کیو ایمپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

ایم کیو ایم ترجمان نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والے بعد میں اس کی حمایت میں ووٹ کیوں دے رہے تھے، اور کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی تقاضا ہے۔

زرداری خاندان ریاست کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کرے، ایم کیو ایم
شیئر کریں:

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سندھ کی تقسیم اور نئے صوبوں سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کی آئینی اور جمہوری بحث پر اشتعال انگیز ردعمل دینے کے بجائے عوامی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی اکثریت صوبوں کے قیام کی حمایت کرتی ہے اور بلاول بھٹو کو بھی سندھ کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے اس مطالبے کی حمایت کرنی چاہیے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے سندھ کی تقسیم کی صورت میں کراچی میں خون بہنے کی بات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی بات ہوتی ہے تو کراچی اور شہری سندھ کے معاملے پر ہی مخالفت اور خون ریزی کی بات کیوں کی جاتی ہے؟ نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی تقاضا ہے اور اس موضوع پر گفتگو کو اشتعال انگیزی سے جوڑنا مناسب نہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق اور عوامی نمائندگی کے لیے اپنا مؤقف واضح رکھتی ہے۔ شہری سندھ کو مزید لوٹ مار کا ذریعہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ بلاول بھٹو کو چاہیے کہ وہ عوامی خواہشات کو تسلیم کریں اور نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر اپنا واضح مؤقف سامنے لائیں۔

ایم کیو ایم ترجمان نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ وہ قوم کو بتائیں کہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والے بعد میں اس کی حمایت میں ووٹ کیوں دے رہے تھے؟ ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو نے بھی کرپشن کو ملک کی تباہی کی بڑی وجہ قرار دیا ہے، اس لیے انہیں سندھ میں گزشتہ 18 برس کے دوران ہونے والی مبینہ بدعنوانیوں اور حکومتی کارکردگی پر بھی قوم کو جواب دینا چاہیے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خاندان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کو حکومت اور ریاست کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کے حقوق، عوامی وسائل کے تحفظ اور انتظامی اختیارات کی منصفانہ تقسیم کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

زرداری خاندان ریاست کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کرے، ایم کیو ایم