Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانوزیراعظم سے اینڈیور گروپ کے وفد کی ملاقات، اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

وزیراعظم سے اینڈیور گروپ کے وفد کی ملاقات، اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زورپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

وزیراعظم ہاؤس میں اینڈیور گروپ کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور جدت پاکستان کی معاشی ترقی کے اہم محرکات ہیں، اور اسلام آباد آئی ٹی پارک اسٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرے گا۔

وزیراعظم سے اینڈیور گروپ کے وفد کی ملاقات، اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور
شیئر کریں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے، انہیں وسعت دینے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم سے اینڈیور گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں، اسٹارٹ اپس کے فروغ اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، اور حکومت نوجوانوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے، انہیں وسعت دینے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی، جدت اور کاروباری سوچ پاکستان کی معاشی ترقی کے اہم محرکات ہیں۔ حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے ساتھ اشتراک کو فروغ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو کاروبار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا گیا ہے، جہاں اسٹارٹ اپس کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ آئی ٹی پارک کو تعلیمی اداروں اور صنعت کے مؤثر اشتراک سے جدید آئی ٹی ایکو سسٹم کا مرکز بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے اینڈیور گروپ کے عالمی تجربے اور پاکستان میں کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کامیاب کاروباری اداروں کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر پاکستانی اسٹارٹ اپس کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اینڈیور گروپ پر زور دیا کہ وہ پاکستانی کاروباری افراد کی استعداد کار میں اضافے، عالمی سطح پر ان کی رہنمائی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط مضبوط بنانے میں اپنا کردار مزید مؤثر بنائے۔

ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعظم کو اینڈیور گروپ کی عالمی سرگرمیوں اور پاکستان میں جاری آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم سے اینڈیور گروپ کے وفد کی ملاقات، اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور