پہلے بلے بازی کرتے ہوئے عمان نے چھ اوورز میں 120 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے بولرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں لیکن عمان کی ٹیم ایک قابل دفاع مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہی۔
جواب میں افغانستان کی بلے بازی شاندار رہی۔ صدیق اللہ پاچا نے صرف 10 گیندوں پر ناقابل شکست 45 رنز بنائے جبکہ فرنان اللہ صافی نے 11 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دونوں نے آخر تک وکٹ پر کھڑے رہ کر ٹیم کو فتح دلائی۔
کپتان گلبدین نائب نے 7 گیندوں پر 21 رنز بنائے جبکہ کریم جنت نے 6 گیندوں پر 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان نے 5.2 اوورز میں 125 رنز بنا کر میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
اس سے قبل افغانستان نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو بھی شکست دی تھی۔ عمان کے خلاف فتح کے ساتھ افغان ٹیم نے کپ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے جہاں اس کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہو گا۔








