یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم ابتدا ہی میں مشکلات کا شکار ہو گئی اور اس کی پانچ وکٹیں صرف 53 رنز پر گر گئیں۔ زاہد علی نے نتیش رانا، راہول تیوتیا اور راہول ترپاٹھی کو آؤٹ کیا جبکہ محمد فاروق اور محمد فراز الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت کی جانب سے ٹی نٹراجن نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 38 رنز بنائے جن میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ ان کی بدولت بھارت چھ اوورز میں 94 رنز تک پہنچ سکا۔
جواب میں یو اے ای کے اوپنرز نے ہدف کا مذاق بنا دیا۔ کپتان خالد شاہ نے صرف 14 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز بنائے جن میں تین چوکے اور چھ چھکے شامل تھے جبکہ انش ٹنڈن نے 12 گیندوں پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دونوں نے 97 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو 10 گیندیں قبل ہی فتح دلا دی۔
اس فتح کے ساتھ یو اے ای نے گروپ سی میں اپنے دونوں میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارت بغیر کسی فتح کے گروپ میں آخری نمبر پر رہا اور اب باؤل سیمی فائنل کھیلے گا۔








