پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا۔
جنرل دالکیران نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی تسلیم کیا۔








