Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانسعودی ڈیلٹا انرجی پاکستان میں 30 ارب ڈالر کی توانائی سرمایہ کاری کا جائزہ لے گی

سعودی ڈیلٹا انرجی پاکستان میں 30 ارب ڈالر کی توانائی سرمایہ کاری کا جائزہ لے گیپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

سعودی عرب کی ڈیلٹا انرجی نے پاکستان کی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے ساتھ تقریباً 30 ارب ڈالر کی توانائی سرمایہ کاری کے جائزے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس میں گوادر تک گیس پائپ لائن اور وہاں ایل این جی ٹرمینل شامل ہے۔

سعودی ڈیلٹا انرجی پاکستان میں 30 ارب ڈالر کی توانائی سرمایہ کاری کا جائزہ لے گی
شیئر کریں:

سعودی عرب کی توانائی کمپنی ڈیلٹا انرجی نے پاکستان کی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز (آئی ایس جی ایس) کے ساتھ پاکستان میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے جائزے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس میں تقریباً 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اعلامیے کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کونسل کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایس آئی ایف سی، پیٹرولیم ڈویژن، انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز اور ڈیلٹا انرجی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

کمپنیوں کے مشترکہ بیان کے مطابق اس منصوبے کے تحت پاکستان کی مغربی سرحد سے داخل ہونے والی قدرتی گیس کی پائپ لائن کا جائزہ لیا جائے گا، جو بحیرہ عرب کے کنارے واقع گوادر تک جائے گی۔ منصوبے میں چمن سے، جو افغانستان کی سرحد کے قریب ہے، پاکستان بھر سے گزر کر بھارتی سرحد کے قریب فاضلکا تک پائپ لائن بھی شامل ہے۔

منصوبے کے تحت گوادر میں ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے، جسے بعد کے مرحلے میں دیگر مقامات تک توسیع دی جائے گی۔ ڈیلٹا انرجی نے افغانستان کے کشک گیس کنسیشن اور دیگر افغان وسائل کو منصوبے کے لیے ممکنہ سپلائی کے طور پر شناخت کیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ منصوبہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت (تاپی) پائپ لائن سے الگ ہے اور ترکمانستان پر منحصر نہیں ہے۔

یہ معاہدہ منصوبوں کے جائزے کا ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے اور یہ حتمی سرمایہ کاری کا فیصلہ یا ان کی مالی معاونت یا تعمیر کا وعدہ نہیں ہے۔

سعودی ڈیلٹا انرجی پاکستان میں 30 ارب ڈالر کی توانائی سرمایہ کاری کا جائزہ لے گی