Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانمتبادل ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ لازمی قرار

متبادل ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ لازمی قرارپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے متبادل ادویات، وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ لازمی قرار دے دی ہے، مینوفیکچررز کو لائسنس کے لیے چھ ماہ اور رجسٹریشن کے لیے 18 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

متبادل ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ لازمی قرار
شیئر کریں:

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے متبادل ادویات کی تیاری، رجسٹریشن اور فروخت کو قانونی دائرے میں لانے اور ان کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔

ڈریپ نے باقاعدہ مراسلے میں متبادل ادویات کے لیے نئے قواعد اور معیار کی جانچ کے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ یہ نظام وٹامنز، ملٹی وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس کو بھی شامل کرے گا۔ نئے قواعد کے تحت وٹامنز، ملٹی وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ڈریپ نے مینوفیکچررز کو متبادل ادویات کی تیاری کے لیے لائسنس حاصل کرنے کے لیے چھ ماہ کی مہلت دی ہے، جبکہ رجسٹریشن کے لیے 18 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ اتھارٹی نے ہومیوپیتھک مصنوعات سمیت تمام روایتی ادویات کے مینوفیکچررز اور فروخت کنندگان کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی بھی لازمی قرار دے دی ہے۔

مراسلے کے مطابق پاکستان میں اس وقت تقریباً 600 مینوفیکچرنگ یونٹس متبادل ادویات تیار کر رہے ہیں، جبکہ قریباً ایک ہزار درآمد کنندگان ان مصنوعات کی درآمد میں ملوث ہیں۔ نئے ضابطوں کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ متبادل ادویات معیار اور حفاظت کے مقررہ معیارات پر پوری اتریں اور قانون کے مطابق تیار، درآمد اور فروخت کی جائیں۔

متبادل ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ لازمی قرار