Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
مفت ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانستھرا پنجاب: 5 شہروں میں سیلف آپریشن، صفائی میں 100 فیصد بہتری کے لیے 15 دن کا ٹاسک

ستھرا پنجاب: 5 شہروں میں سیلف آپریشن، صفائی میں 100 فیصد بہتری کے لیے 15 دن کا ٹاسکپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
پیر، 2 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صفائی میں 100 فیصد بہتری کے لیے 15 دن کا ٹاسک دیا؛ 5 بڑے شہروں میں سیلف آپریشن کا فیصلہ۔

ستھرا پنجاب: 5 شہروں میں سیلف آپریشن، صفائی میں 100 فیصد بہتری کے لیے 15 دن کا ٹاسک
شیئر کریں:

لاہور — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں صفائی کی صورتحال میں 100 فیصد بہتری لانے کے لیے 15 دن کا ٹاسک دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس میں غیر تسلی بخش صفائی پر سالڈ ویسٹ کمپنیاں ختم کرنے پر غور کیا گیا اور لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں سیلف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں سڑکوں پر گرد و غبار نظر آنے پر تشویش کا اظہار کیا اور مرکزی سڑکوں کی روزانہ دھلائی کا حکم دیا۔ انہوں نے صفائی کے بعد سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی، اور مارکیٹوں، بازاروں، سبزی، فروٹ اور غلہ منڈی میں کوڑا پھینکنے پر جرمانہ عائد کرنے کے لیے اقدامات کا حکم دیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

اجلاس میں ہر ڈسٹرکٹ میں ہیومن ریسورس اور مشینری پوری کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہر متبادل دن گاؤں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی، اور ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ مانیٹرنگ افسروں سے ہفتہ وار ملاقات کا حکم دیا۔ فیلڈ مانیٹرنگ افسروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے “کے پی آئی” مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ہر شہر اور ہر علاقے میں ورکرز کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا، اور ہر ڈپٹی کمشنر سے صفائی کے لیے درکار مشینری کی ڈیمانڈ اور سیلف آپریشن کے ذریعے ہونے والی بچت کا حتمی ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

اجلاس میں خالی پلاٹ پر کوڑا کرکٹ نظر آنے پر مالکان کو جرمانہ عائد کرنے پر غور کیا گیا۔ ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، حافظ آباد، مظفر گڑھ اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ اضلاع میں مشینری اور آلات کی فزیکل تصدیق کی ہدایت کی اور ایک ہفتے کے بعد ستھرا پنجاب کی فالو اپ میٹنگ طلب کر لی۔

ستھرا پنجاب: 5 شہروں میں سیلف آپریشن، صفائی میں 100 فیصد بہتری کے لیے 15 دن کا ٹاسک